میرا جسم میری مرضی

لاہور: میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر ایک شخص نے بیوی کو قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے شالیمار میں سفاک ملزم اللہ دتہ نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر حاملہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پتوکی: محنت کش کی ہلاکت، انتظامیہ نے ایکشن لے لیا

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف

ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم اللہ دتہ نے پہلے اپنی 28 سالہ بیوی میمونہ کا گلا دبایا اور بعد میں نعش جلا کر شاٹ سرکٹ کا ڈرامہ کیا۔

پولیس کے مطابق سفاک ملزم اللہ دتہ نے 4سال قبل مقتولہ میمونہ سے پسند کی شادی کی تھی اور پہلی بیوی سے بھی اس کے 4 بچے ہیں۔ انہوں نے کہا ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگاتی تھی جس پر طیش میں آکر اسے قتل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس