مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت نہ کرنے سے خبردار کر دیا

پورے کا پورا حکومتی ٹولہ ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، عمران صاحب اور وزرا خودکش بمبار بن چکے ہیں

‎کل قومی اسمبلی میں عدالت کے حکم کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوگی

‎ووٹنگ روکی گئی یا اس میں رکاوٹ ڈالی گئی تو یہ توہین عدالت ہوگی

‎عدالت عظمی نے واضح فیصلہ دیا ہے، اس پر عمل نہ کیا تو آئین شکن ٹولہ توہین عدالت کا مجرم بھی ہوگا

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں بہتری کےلئے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری قرار

‎آئین شکن ٹولہ سرکاری افسران اور عملے کو توہین عدالت پر مجبور نہ کرے

‎عمران صاحب عزت سے گھر جانے کا آپشن بھی ضائع کرنے پر تلے ہوئے ہیں

‎عدالتی فیصلے، آئین اور ضابطے کے تحت کوئی اور معاملہ ’آرڈر آف دا ڈے‘ پر نہیں آسکتا

مزید پڑھیں:  ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے سمیت کرپشن تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

‎عالمی سازش کا جھوٹا اور مضحکہ خیز بیانیہ بھی احتساب اور عمران صاحب کے جعلی بیانیوں کی طرح دفن ہوچکا ہے

تخریب کاری اور توحینِ عدالت نہ کریں اب آپ کی کوئی فنکاری نہیں چل سکے گی

جھوٹ ، فریب اور دھوکہ کی بہت تقاریر سُن لیں اب مزید وقت ضائع نہ کریں