سعودی عرب نے پاکستان سے گوشت درآمد پر پابندی لگا دی۔

وزارت فوڈسکیورٹی حکام کے مطابق پابندی گائےکےگوشت میں لمپی اسکن وائرس کے سبب لگائی گئی۔

حکام کا کہنا تھاکہ سعودی حکام کےمطابق پابندی مفاد عامہ کےتحت لگائی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز

جیو نیوز سے گفتگو میں سعودی پریس اتاشی کا کہنا تھاکہ پابندی عارضی نوعیت کی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی اور صوبہ سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گائے کی بیماری لمپی اسکن تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہزاروں جانور اس سے متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت