برطانوی حکومت کا زیک گولڈ اسمتھ کے عمران خان کے حق میں بیان سے لاتعلقی کا اعلان

برطانوی حکومت نے زیک گولڈ اسمتھ کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی اور برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ نے گزشتہ روز  پاکستان کی قومی اسمبلی میں رات گئے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ اور اس کی کامیابی پر ردعمل دیا تھا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان میں گزشتہ رات کے واقعات دیکھ کر دکھ ہوا، عمران خان ایک اچھے اور مہذب آدمی ہیں، وہ عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں’۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا

زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں بڑی اکثریت سے لوٹیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاہم اب  برطانوی وزریر اعظم کے ترجمان نے زیک کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ ان  کے بیان کا حکومتی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں’۔

مزید پڑھیں:  تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ ،تین افراد جاں بحق

برطانوی وزیر اعظم کے نائب ترجمان نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، انہوں نے مزید کہاکہ ‘ہم پاکستان کے سیاسی نظام کا احترام کرتے ہیں۔