Jo Biden Ukrain Policy

بائیڈن نے اعلیٰ امریکی اہلکار کو یوکرین بھیجنے پر غور شروع کر دیا

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کو روسی جنگ سے دوچار ملک یوکرین بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔

وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطح کا یہ دورہ محصور ملک کے لیے واشنگٹن کے عزم کا اظہار ہو گا۔

صدر بائیڈن سے جب ایک نامہ نگار نے پوچھا کہ کیا وہ کسی اہلکار کو یوکرین بھیجیں گے؟ جس پر بائیڈن نے جواب دیا، "ہم ابھی یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔”

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش

جواب میں بائیڈن نے رپورٹر سے ازراہِ مذاق کہا کیا آپ جانے کے لیے تیار ہیں اس پر رپورٹر نے صدر سے استفسار کیا کہ کیا آپ بھی تیار ہیں؟ صدر نے کہا کہ "ہاں”۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

یاد رہے کہ اس ہفتے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا تھا کہ بائیڈن کا خود یوکرین کا دورہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

حالیہ دنوں میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن سمیت کئی یورپی رہنماؤں نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا ہے اور یوکرین کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے