جامعہ کراچی میں وین میں دھماکا

جامعہ کراچی میں وین میں دھماکا،4 افراد جاں بحق

کراچی:جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب وین میں دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے بعد ریسکیو اور سکیورٹی ادارے جامعہ کراچی پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی جسے بجھادیا گیا ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق وین میں 7 سے 8 افراد موجود تھے۔ذرائع رینجرز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں رینجرز کے 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، چاروں اہلکار موٹرسائیکل پر وین کی سکیوریٹی پر تعینات تھے، زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کراچی یونیورسٹی میں موجود غیر ملکی زبان سکھانے کے سینٹر سے پڑھا کر واپس آ رہے تھے، ہلاک شدگان وہاں غیر ملکی زبان پڑھاتے تھے۔ابتدائی طور پر گیس سلنڈر کا بتایا گیا ہے تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے وین میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو غیرملکی خواتین بھی جاں بحق ہوئی ہیں جب کہ دیگر جاں بحق ہونے والے 2 افراد میں ڈرائیور اور سیکورٹی گارڈ شامل ہیں۔ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، یونیورسٹی میں دھماکا تخریب کاری ہے یا حادثہ تحقیقات کررہے ہیں، کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے بھی خودکش دھماکا کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم اصل وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری