پنجاب میں آئینی بحران

پنجاب میں آئینی بحران بڑھنے لگا

پنجاب میں آئینی بحران پر قابو پانے کے لیے گورنر پنجاب کا عہدہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔
گورنر پنجاب عمر چیمہ کے پاس آخری 36 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔
صدر پاکستان کی جانب سے پنجاب میں نیا گورنر نہ لگنے سے 2 آپشن زیر غور ہیں۔
گورنر پنجاب عمرچیمہ کل رات 12 بجے آئینی طور پرعہدے سے الگ ہوجائیں گے۔
نیا گورنر پنجاب کے نام کی منظوری نہ ہونیپر اسیپکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی قائم مقام گورنر پنجاب بن جائیں گے۔
قائم مقام گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کواعتماد کا ووٹ لینے کا نوٹفیکشن جاری ہوسکتا ہے۔
چوہدری پرویزالہی کیقائم مقام گورنر پنجاب بننے پر ڈپٹی اسیپکردوست مزاری قائم مقام اسپیکرپنجاب اسمبلی ہوں گے۔
ڈپٹی اسپیکربھی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کاروائی کے لیے اسمبلی اجلاس فوری بلواسکتے ہیں۔
گورنر پنجاب کے نام کی منظوری کے بعد مزید آئینی بحران ٹل جانے کا امکان ہوگا۔
صدرمملکت کے پاس نئے گورنر کے نام کی سمری 24 یوم تک روکنے کا اختیار ہے۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور