خیبر پختونخوا حکومت عالمی اداروں کی 598 ارب روپے کی مقروض نکلی

خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ چار سال میں 598 ارب روپے کا قرضہ لیا۔ دستاویزات اسمبلی میں پیش.دستاویزات کے مطابق 30 جون 2021 تک قرض 294 ارب روپے جبکہ 235 ارب روپے کے مزید قرضہ کے لئے بات چیت ہوچکی ہے۔ حکومت نے قرض ایشائی ترقیاتی بنک، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اجنسی سمیت مختلف اداروں سے لیا۔سب سے زیادہ قرض ٹرانسپورٹ کی مد میں 120 ارب روپےلیا گیا۔ دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ معاشی ترقی کے لیے 54، توانائی کے منصوبوں کے لیے 23 ارب اور تعلیم کے لیے 10ارب روپے کا قرض لیا گیا۔وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے مقامی بینکوں سے کوئی قرض نہیں لیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے آٹے پر سبسڈی کے لئے بھی قرض نہیں لیا۔ قرض لینا کوئی بری بات ، حکومت نے تمام قرضہ عالمی اداروں سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے لیا صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قرضوں کی سالانہ اقساط کی ادائیگی کو دیکھا جاتا ہےگزشتہ سال اقساط کی ادائیگوں کا حجم دس ارب روپے تھا۔ 2029 کے بعد قرضوں کے اقساط کی ادائیگی کا حجم کم ہوتا جائے گا

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع