سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس آپریشن ، چار دہشت گرد گرفتار

لاہور:دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس آپریشن کئے جس میں چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اس کے علاوہ اٹھارہ سے زائد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد،سیفٹی فیوز،ڈیٹونیٹراورکیش برآمد کیا گیا، سی ٹی ڈی کے مطابق تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، ہلاک ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور بارود قبضے میں لئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی