ارمڑسے نوجوان اغوا، برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا

پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ سے نوجوان کو اغوا کرنے کے بعد برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مغو ی کو دو روز بعد رہا کر دیا گیا، بڈھ بیر کے رہائشی مسمی (ک) نے رپورٹ درج کرائی کہ بخت علی اور جمیل پسران تاج محمد، عرفان ولد بخت علی اور راز محمد ولد شاد محمد نے اسلحہ کی نوک پر اسے اغوا کر لیا تھا اور مطالبہ کیا کہ مجھ سے جو بیٹری چوری ہوئی ہے اس کی دعویداری وہ عمیر اور حماد پر کرے تاہم میں نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو مسلح افراد نے اغوا کرکے اپنے گھر کے تہہ خانہ میں بند کر دیا.
اور اسے برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزموں نے دو دن اسے حبس بے جا میں رکھا اور بعد میں اسے رہا کر دیا، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شرع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور