ہر ایم پی اے کتنے کارکن لایا؟عمران نے تفصیل مانگ لی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے آنے والے افراد کی تعداد اور انہیں لانے والوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
صوبائی قیادت کو ہر رکن اسمبلی کی الگ الگ رپورٹ فراہم کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے ہر رکن اسمبلی کو ابتدائی طور پر 4ہزار جبکہ بعد میں اسے کم کرتے ہوئے صرف ایک ہزار ورکرز لانے کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم جب لانگ مارچ شروع ہوا تو چند ہزار کارکن ہی اس میں شریک ہوسکے جو عمران خان کیلئے آئے تھے چند ارکان اسمبلی کی جانب سے چھوٹی چھوٹی ٹولیوں کی صورت میں کارکنوں کو لایا گیا تاہم بڑی تعداد میں ورکرز شامل نہ ہونے پر چیئرمین تحریک انصاف نے انتہائی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی صوبائی قیادت کو ٹاسک حوالہ کیا گیا ہے کہ وہ ہر منتخب رکن اسمبلی کے حوالے سے الگ الگ رپورٹ مرتب کریں ہر رکن اسمبلی کتنے افراد ساتھ لایا تھا اور ہر رکن اسمبلی صوابی سے قافلہ شروع ہونے کے بعد کہاں تک مارچ کے ساتھ رہا تھا؟۔

مزید پڑھیں:  ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کی جائے،فضل شکور خان