ماں نے سسرالیوں سے تنگ آکر6بچوں کو کنویں میں پھینک دیا

بھارت : ماں نے سسرالیوں سے تنگ آکر6بچوں کو کنویں میں پھینک دیا

بھارت میں ماں نے سسرالیوں کے تشدد سے تنگ آکر اپنے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنے 6 بچوں کو کنویں میں پھینک دیا جس سے بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہیکہ ڈوبنے والے بچوں میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ خاتون کو اس کے سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر خاتون نے یہ انتہائی اقدام کیا۔پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں 18 ماہ سے 10 سال تک کے بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید