سابق وزیراعظم عمران

ہماری حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا- سابق وزیراعظم عمران

ویب ڈیسک: پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا۔پیغام بھیجا گیا کہ ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتا سکتا۔امریکا کے زیراثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کی نیب سے توشہ خانہ کیسز میں بریت کی درخواست

عمران خان نے مزید کہا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کے لیے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا۔ عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کر دی۔انہوں نے کہا کہ 26 سالوں سے کہہ رہا ہوں کہ آصف زرداری اور ن لیگ ایک ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ اسمبلیوں سے مستفعی ہو چکے، تصدیق کے لیے جانے کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں:  منتخب وزیر اعلیٰ اور پیراشوٹ پر آنیوالے گورنر میں زمین آسمان کا فرق ہے،بیرسٹر سیف