cm mehmood khan

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نا اہلی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے آئندہ لانگ مارچ میں خیبرپختونخوا فورس استعمال کرنے سے متعلق بیان پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست ایڈووکیٹ آفریدی کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی محمود خان نے وکلا کنونشن میں فورس استعمال کرنے کا دعوی کیا تھا فورس وزیراعلی کا ذاتی نہیں، فورس امن وامان قائم کرنے اورشہریوں کے تحفظ کیلئے ہے۔ درخواستگزارنے کہا کہ وزیراعلی کو غیر ذمہ دارنہ بیانات اور فورس کو سیاسی مقاصد کے استعمال سے روکا جائے، وزیراعلی کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے بھی روکا جائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر محمود خان کو وزیراعلی کے منصب کیلئے نا اہل قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا