خیبرپختونخوا ترقیاتی پروگرام تیار

خیبرپختونخواکیلئے 379ارب 99کروڑکاترقیاتی پروگرام تیار

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت نے 379ارب 99کروڑ روپے کا ترقیاتی پروگرام تشکیل دیدیا خیبر پختونخو ا کے بندوبستی اضلاع میں 310ارب 89کروڑ50لاکھ جبکہ قبائلی اضلاع میں 69ارب 9کروڑ70لاکھ روپے کا ترقیاتی فنڈمختص کرنے کی تجویز ہے ۔صوبائی حکومت نے ترقیاتی پروگرام میں 2ہزار 194ترقیاتی منصوبے شامل کئے ہیں جن میں 2ہزار 128حکومت نے اپنے وسائل جبکہ 66منصوبے غیر ملکی امداد اور قرض سے چلائے جائینگے.

صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے 480نئے ترقیاتی منصوبے تروگرام میں شامل کئے ہیں ۔ترقیاتی پروگرام میں غیر ملکی امداد اور قرض کی مد میں 93ارب 18کروڑ80لاکھ روپے سے زائد ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بلدیاتی حکومتوں کیلئے 41ارب 80کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے صوبائی حکومت اپنے وسائل سے 185ارب روپے سے زائد خرچ کریگی ۔خیبرپختونخوا حکومت ذرائع کے مطابق صوبائی ترقیاتی پروگرام کا حجم 379ارب 99کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جو گزشہ برس سے 63ارب 43کروڑ70لاکھ روپے زیادہ ہے مالی سال 2022-23کیلئے صوبائی حکومت نے سب سے زیادہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے 60ارب 39کروڑ،ملٹی سیکٹر ڈویلپمنٹ کیلئے 48ارب 39کروڑ، بلدیاتی حکومتوں کیلئے 41ارب 80کروڑ، توانائی و برقیات کیلئے 28ارب 78کروڑ60لاکھ، صحت کیلئے 28ارب 65کروڑ90لاکھ، ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے 20ارب 51کروڑ10لاکھ، آبپاشی کیلئے 20ارب 3کروڑ60لاکھ روپے ، کھیل سیاحت ثقافت آثار قدیمہ اور امور نوجوانان کیلئے 19ارب 69کروڑ10لاکھ، خزانہ کیلئے 18ارب 23کروڑ10لاکھ، شہری ترقی کیلئے 15ارب 76کروڑ50لاکھ، زراعت کے شعبہ کیلئے 14ارب 67کروڑ60لاکھ، آبنوشی اور سینی ٹیشن کیلئے 12ارب 49کروڑ، اعلیٰ تعلیم کیلئے 8ارب 43کروڑ60لاکھ، ٹرانسپورٹ کیلئے 7ارب 9کروڑ30لاکھ، بلدیات و دیہی ترقی کیلئے 6ارب 48کروڑ60لاکھ، بحالی و آبادکاری کیلئے 4ارب 21کروڑ20لاکھ، جنگلات کیلئے 4ارب 14کروڑ50لاکھ، صنعت و حرفت کیلئے 3ارب 85کروڑ90لاکھ، قانون و انصاف کیلئے 3ارب 29کروڑ30لاکھ، داخلہ کیلئے 3ارب 15کروڑ80لاکھ، سماجی بہبود کیلئے ایک ارب 58کروڑ90لاکھ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے ایک ارب 53کروڑ70لاکھ، بورڈ آف ریونیو کیلئے ایک ارب 37کروڑ90لاکھ،اوقاف مذہبی و اقلیتی امور کیلئے ایک ارب 14کروڑ30لاکھ،بہبود آبادی کیلئے 87کروڑ50لاکھ،ہائوسنگ کیلئے 66کروڑ80لاکھ،پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کیلئے 50کروڑ، انتظامیہ و عملہ کیلئے 42کروڑ10لاکھ، خوراک کیلئے 41کروڑ30لاکھ،محنت کیلئے 38کروڑ10لاکھ،اطلاعات کیلئے 38کروڑ، معدنیات کیلئے 35کروڑ90لاکھ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کیلئے 19کروڑ10لاکھ جبکہ سب سے کم ماحولیات کیلئے 4کروڑ70لاکھ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور