car accident

لکی مروت میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: لکی مروت میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ انڈس ہائی وے پٹرول پمپ کے قریب موٹر کار اور چکنگچی رکشہ کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں برہان، خانزادہ اور سیف الرحمان نامی شخص شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری