Police killed

صوابی میں فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید

ویب ڈسیک: صوابی کے تحصیل ٹوپی کے علاقے کلابٹ میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل عامرخان موقع پر جاں بحق جبکہ اے ایس آئی یاسر خان کو شدید زخمی حالت میں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف