دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، حسن آئوٹ، محمد وسیم جونیئر ان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران ناقص بائولنگ کا مظاہرہ کرنے والے حسن علی کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا ہے، پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رئوف، شاہین شاہ آفریدی۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر