child

سوتیلی خالہ نے ننھنے بچے کو چھریوں سے لہولوہان کر دیا

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں پر سوتیلی خالہ نے کمسن بچے کا جسم چھریوں کے وار سے لہولوہان کر دیا۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، خاتون بچے کی جان لینے کی کوشش کر رہی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق سوتیلی خالہ کو بچے کے باپ کی دوسری شادی پر اعتراض تھا جس کی وجہ سے خاتون نے سارا غصہ ننھنے بچے پر نکال دیا اور اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید