نذر آتش تھانہ مندنی

چارسدہ ،نذر آتش تھانہ مندنی کی تعمیر نو کیلئے 12کروڑ روپے طلب

ویب ڈیسک :چارسدہ کے مندنی پولیس سٹیشن کی تعمیر نو پر 12کروڑروپے خرچ ہونگے جس کیلئے محکمہ پولیس نے صوبائی حکومت سے رقم طلب کرلی ہے ۔ گزشتہ برس 28نومبر کو ہجوم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے شخص کو حوالہ نہ کرنے پر چارسدہ کے مندنی پولیس سٹیشن کو آگ لگا دی تھی اور پولیس سٹیشن کا تمام ریکارڈ، گاڑیاں اور تعمیر خاکستر ہو گئی تھی خیبر پختونخوا پولیس نے اب اس تھانے کی دوبارہ سے تعمیر نو کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈز طلب کرلئے ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس نے صوبائی حکومت سے 12کروڑ روپے طلب کئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی

جس میں اس پولیس سٹیشن کی عمارت کی ازسر نو تعمیر کی جائیگی جبکہ پولیس سٹیشن کیلئے درکار فرنیچر اور سامان بھی خریدا جائیگا اسی رقم سے مندنی پولیس سٹیشن سمیت ہجوم کی جانب سے آگ لگائے جانیوالے ڈھکی، زیم، جمال آباد اور شیر پا چوکی کی بھی دوبارہ سے تعمیر کی جائیگی ۔ محکمہ پولیس کی جانب سے مانگی جانیوالی رقم کی فراہمی پر تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا ہے تاہم ذرائع کے مطابق اسے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کی منظوری محکمہ ترقی و منصوبہ بندی دے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز