تیسرا ون ڈے

تیسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تیسرے ون ڈے میچ کے دوران طوفانی ہوائوں کے باعث کھیل کچھ دیر روکنا پڑا جس کے باعث میچ کو 48، 48 اوورز تک محدود کردیا گیا،

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم 48 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی،

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

پاکستان کی جانب سے ایک بار امام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر میں 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان نے مڈل آرڈر میں آکر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 86 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کے سکور کو 269 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، فخر زمان 35 اور خوشدل شاہ 34 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، بابر اعظم ایک سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان نکلولس پورن نے چار، کیمو پال نے دو جبکہ جیڈن سیلز، ہیڈن والش اور عقیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان