Nanbai association

پشاور، نانبائیوں کا 15 جون سے مکمل شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک: پشاور کے نانبائیوں نے 15 جون سے مکمل شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
نانبائیوں کے دو گروپوں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے رویے اور روٹی کی قیمت نہ بڑھانتے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ 20 گرام روٹی کی قیمت 2 روپے مقرر کی جائے بصورت دیگر 15 جون سے مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہو گی، 80 کلو آٹے کا تھیلا 7200 روپے سے تجاوز کر گیا ہم او نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔ اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو فیصلہ کرنے کیلئے 15 جون تک کا وقت دیتے ہیں اگر فیصلہ نہ کیا گیا تو پھر فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار