Firing

صوابی اور مالاکنڈ میں فائرنگ واقعات، 3 افراد قتل

ویب ڈیسک: صوابی اور مالاکنڈ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 افراد قتل کر دیے گئے۔
صوابی کے علاقے شیخ جانہ گاوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عبداللہ نامی نوجوان کو قتل کردیا۔ مقتول عبداللہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ صوابی کے علاقے مناگئی گاوں میں گولی لگنے سے جہانگیر نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ مالاکنڈ کےعلاقے پلون ناوں میں پیش آیا جہاں پرمخالفین نے پرانی دشمنی کی بناپر فائرنگ کرکے علی خان نامی شخص قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو درگئی ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع