سکریچ کارڈ بیلنس

سکریچ کارڈکے ذریعے بیلنس پر5روپے اضافی کٹیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر بار اسکریچ کارڈ کے ذریعے بیلنس ری چارج کرنے پر اضافی5روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے موبائل آپریٹر کی جانب سے صارفین کو ایک ایس ایم ایس بھیج کر آگاہ کیا گیا۔اس ایس ایم ایس میں کہا گیا کہ اخراجات بڑھنے کے باعث 30 جون 2022 سے اسکریچ کارڈ کے ذریعے کیے جانے والے ہر ری چارج پر 5 روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

کمپنی کے ایک نمائندے نے ٹوئٹر چیٹ پر بتایا کہ یہ صرف اسکریچ کارڈ پر فلیٹ 5 روپے اضافی چارج کیے جائیں گے جبکہ آن لائن یا ایزی لوڈ کی صورت میں یہ پانچ روپے چارج نہیں ہوں گے۔