شاہ فرمان کی پنشن

سابق گورنرشاہ فرمان کی پنشن اورمراعات کا نوٹیفکیشن جاری

پشاور(نیوز رپورٹر)سابق گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان کو ماہانہ پنشن اور دیگر مراعات دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے سابق گورنر کی حیثیت سے شاہ فرمان کی ماہانہ پنشن 68 ہزار روپے ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، پروفیسر ابراہیم خان

شاہ فرمان کو 3ممنوعہ بور اور6غیرممنوعہ بور اسلحہ لائسنس بھی جاری کیے جائیں گے۔ سابق گورنرشاہ فرمان ملک کے کسی بھی سرکاری ریسٹ ہائوس میں مفت قیام کرسکیں گے، شاہ فرمان کی رہائش گاہ پر مفت ٹیلی فون سروس بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اعلامیے کے مطابق پانچ سال تک پولیس اور سرکاری ڈرائیورکی خدمات گورنر کو حاصل ہوں گی،سابق گورنر کو چار سال تک اسٹینو گرافر کی سہولت بھی مہیا کی جائےگی۔