خیبرپختونخوا میں مون سون بارشیں آج سے شروع ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوامیں ہفتے کے روز سے مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ آج سے پیر کے روز تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے تیز ہواوں اور بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف