پاکستان کرکٹ بورڈ

دورہ سری لنکا سے متعلق تحفظات کا اظہار نہیں کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ

سری لنکا میں خراب معاشی حالات کی وجہ سے جاری کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور مظاہرین کی جانب سے دو بڑے شہروں کولمبو اور گال میں پرتشدد مظاہرے کئے ہیں،

کولمبو میں مظاہرین صدارتی محل میں داخل ہو گئے اور ان کا مطالبہ تھا کہ صدر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں،

دوسری جانب سری لنکا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے سوالات اٹھانا شروع ہو گئے ہیں تاہم اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی وضاحت جاری کردی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ سے رابطے میں ہیں، دورہ سری لنکا سے متعلق تحفظات کا اظہار نہیں کیا گیا،کل شیڈول کے مطابق ٹریننگ سیشن ہو گا۔یاد رہے کہ کولمبو میں شدید ہنگامہ آرائی کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج قومی کرکٹ ٹیم نے نیٹ پریکٹس نہیں کی اور وہ ہوٹل میں ہی موجود ہے جبکہ ہوٹل کے باہر اور اندر قومی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، دوسری جانب گال میں سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان بھی جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں گرائونڈ کے باہر سکیورٹی فورسز کے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان