جنت میں داخلے کی پانچ شرطیں کون سی ہیں؟

جو آخرت میں جنت اور دنیا میں راحت و سکون کی نعمتوں کو حاصل کرنا چاہتا ہے وہ پانچ چیزوں پر مسلسل عمل کرے۔
(۱)۔ تمام گناہوں سے پرہیز کرے۔
ترجمہ: ’’جو نفسانی خواہشات پر عمل کرنے سے بچا جنت اس کا ٹھکانہ ہے۔ ‘‘
(۲)۔ دنیا کے معمولی مال و متاع پر راضی ہو جائے (جنت کی قیمت ترک دنیا ہے)۔
(۳)۔ طاعات (نیکیوں) پر انتہائی حریص ہو، کیونکہ جنت عمل کے بدلہ میں ملے گی ۔
(۴)۔ اللہ کے نیک بندوں سے محبت کرے، ان سے ملاقات کرتا رہے، ان کی مجالس میں شریک ہوتا رہے، اس لیے کہ ان کی شفاعت بھی قیامت میں کام آئے گی۔ حدیث میں ہے :
ترجمہ:’’(اچھے) لوگوں کو زیادہ سے زیا دہ بھائی (دوست) بنائو کیوں کہ قیامت میں ہر بھائی کو شفاعت کا حق ملے گا۔ ‘‘
(۵)۔ کثرت سے دعا مانگے خصوصاً جنت اور حسن خاتمہ کے لیے ۔

حکمت کی باتیں

(ا)۔ (آخرت میں ملنے والے ) ثواب کو دیکھنے (جاننے) کے باوجود دنیا کی طرف مائل ہونا اور دنیا پر بھروسہ کرنا جہالت ہے۔
(۲)۔ اعمال کا ثواب جاننے کے بعد ان کے لیے جدوجہد نہ کرنا عجز ہے۔
(۳)۔ جنت کا آرام و راحت اس کو ملے گا جس نے دنیا کا آرام ترک کر دیا۔ جنت میں غنیٰ ہے ، یہ اس کو ملے گا جس نے فالتو دنیا کو چھوڑ دیا اور قلیل پر قناعت کی۔