یوروویمنز چیمپئن شپ

یوروویمنز چیمپئن شپ، نیدر لینڈز کی اہم کھلاڑی لائیک مارٹنز ان فٹ ہو گئیں

جاری ویمنز یورو چیمپئن شپ میں نیدرلیڈرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اس کی فاروڈ لائیک مارٹنز پائوں کی انجری کا شکار ہو کر باقی میچوں سے باہر ہو گئی ہیں،

لائیک مارٹنز نے جاری یورو چیمپئن شپ میں تین گول سکور کئے ہیں جبکہ وہ 2017 میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والی کھلاڑی تھیں اور انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا بھی اعزاز دیا گیا تھا ، لائیک مارٹنز کو پائوں میں چوٹ اتوار کے روز سوئٹزر لینڈ کیخلاف میچ کے دوران آئی تھی یہ میچ نیدرلینڈز نے چار ایک سے جیتا تھا،

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

مارٹنز کے ان فٹ ہونے کے بعد نیدرلینڈز ٹیم کے منیجر مارک پارکسن کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لئے بہت بری خبر ہے، مارٹنز نے اب تک ٹورنامنٹ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور آئندہ میچوں کیلئے یہ ہمارے لئے بہت ضروری تھی یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ اب وہ بقیہ میچوں کیلئے ہمیں دستیاب نہیں ہیں ، مارٹنز جو ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا تھیں اور ان کی شمولیت کے بارے میں شکوک تھے تاہم وہ اپنی ٹیم کی جانب اب تک تینوں میچ کھیلیں اور تینوں میچوں میں ان کی جانب سے گول بھی سکور کئے گئے یاد رہے کہ اس سے قبل نیدرلینڈز ٹیم کی کپتان ساری وین وینن ڈل بھی کندھے کی تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا