حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ بننے پر میں کیوں پیسہ لگاؤں؟آصف زرداری

لاہور: (مشرق نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے بیان دیا کہ پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں ضرور پیسے لگاتا۔ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ بننے پر میں کیوں پیسہ لگاؤں؟
صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا۔ ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کیلئے خود کو پیش کیا ہے۔ ن لیگ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کے کہنے پر پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر نوازشریف،شہبازشریف اور مریم نواز کو راضی کیا تھا لیکن پرویز الٰہی مجھ سے کمٹمنٹ کرکے عمران خان سے جاملے۔ ہم پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں ضرور پیسے لگاتا، حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ بننے پر میں کیوں پیسہ لگاؤں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد