فواد عالم

فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے ایک ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں، فواد عالم جنہیں سری لنکا کیخلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے اظہر علی کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا کا یہ 19 واں ٹیسٹ میچ ہے،فواد عالم کو اس ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل ٹیسٹ کیریئر میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے چودہ رنز درکار تھے جو انہوں نے حاصل کرتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کرلیا ہے،فواد عالم چوبیس رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے،  فواد عالم جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز بارہ جولائی 2009 میں کولمبو میں سری لنکا کیخلاف ہی کیا تھا اب تک پانچ ٹیسٹ سنچریاں اور دو نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔

مزید دیکھیں :   ابوظہبی ٹی 10 لیگ، عماد وسیم دہلی بلز کی نمائندگی کرینگے