کبل میں ہیضہ وباء پھوٹ پڑی

کبل میں ہیضہ وباء پھوٹ پڑی،3خواتین جاں بحق،70ہسپتال پہنچ گئے

ویب ڈیسک :سوات کی تحصیل کبل کے علاقے مابنڑ میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے تین خواتین جاں بحق اورستر سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ محکمۂ صحت کے مطابق تین روز کے دوران ہیضے سے متاثرہ محمد پرویز کی ہمشیرہ اور اہلیہ اور باغ رم جان کی اہلیہ انتقال کر گئی ہیں۔ ستر سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔
چودہ مریضوں کو سول اسپتال کبل اورچوبیس مریض آریچ سی دیولئی منتقل کردئے گئے ہیں۔ دیگر مریضوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔محکمہ ٔ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور پانی کے نمونے لے کرلیبارٹری ٹیسٹ کے لیے ارسال کردئیے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا