کامن ویلتھ گیمز

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے ویٹ لفٹر حیدر علی تمغہ جیتنے میں ناکام

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے 81 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے حیدر علی تمغے جیتنے میں ناکام ہو گئے ہیں، حیدر علی نے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی، ایونٹ میں طلائی تمغہ انگلینڈ کے مرے نے جیتا، چاندی کا تمغہ آسڑیلیا کے بروس جبکہ کانسی کا تمغہ کینیڈا کے واچہون نے حاصل کیا، بھارت کے ویٹ لفٹر اجے سنگھ چوتھی اور پاکستان کے حیدر علی پانچویں پوزیشن پر رہے۔یاد رہے کہ ایشین گیمز میں حیدر علی طلائی تمغہ جیت چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار