fawadh 1

اصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں-فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے ہردفعہ لوگوں کو اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہناتھاکہ اصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے جو کیلنڈر جاری کیا وہ درست رہا ہے۔ کسی کے کہنے پر چاند کو اپنا مدار تو تبدیل نہیں کرنا۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف