6ریسٹورنٹس سیل

پشاور، ٹائون میں ناقص اشیاء کی فروخت پر 6ریسٹورنٹس سیل

ویب ڈیسک :پشاوریونیورسٹی روڈ معروف ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس اور جوس کی د کانوں میں ناقص اشیاء فروخت کی شکایات کے بعد کارروائی کے دوران 6ریسٹورنٹس سیل کرتے ہوئے انکے منیجرز گرفتار کرلئے گئے ۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹائون سیدہ زینب نقوی نے ڈی ایس پی ٹائون اور ایس ایچ اوکے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ پر چھاپہ ماراجس میں اسلامیہ ریسٹورنٹ ، یونیورسٹی تکہ ہٹ ، EMBERS ریسٹورنٹ ،پشاور آئس کریم ، بیعت العرب مندی ، افغان صداقت میں ناقص اشیاء اور گندگی پر سیل کردیئے گئے
جبکہ منیجرز گرفتار کرلئے گئے جبکہ اکثر ہوٹلوں میں صفائی کی صورتحال ناقص تھی جبکہ جوس کی دکانوں میں گلے سڑے پھل بھی موجود تھے جس پر اے اے سی نے برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹوں میں صفائی کی صورتحال بہترکیاجائے اورعوام کی جانوں سے نہ کھلیں بصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیار رہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان