الیکشن کمیشن کے فیصلے نے عمران خان کو بے نقاب کر دیا، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں، عمران خان آج قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے متعلق اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا نکلا، پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے والے عمران خان آج قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے۔ غیرملکیوں سے فنڈز لے کر غیرملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ اب چاک ہوچکا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے، وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا۔ ‏عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم اسی لئے چلائی کہ اپنی کرپشن کو چھپاسکیں۔ غیرملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کے مجرم ہیں۔

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں