123232

ملک میں کورونا سے کل اموات 253 – مجموعی کیسز 11,940 سے تجاوز کرگئے

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار نوسوچالیس ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹرکے مطابق پنجاب میں پانچ ہزار چھیالیس سندھ میں3 ہزار نوسوپینتالیس، خیبرپختونخوا میں ایک ہزارسات سوآٹھ،بلوچستان میں چھ سوچھپن، گلگت بلتستان میں تین سوسات، اسلام آباد میں دوسوتئیس اور آزاد کشمیر میں پچپن مریض شامل ہیں۔

اب تک دو ہزار سات سوپچپن مریض صحت یاب ہو ئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 16 افرادکی اموات کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوگئی ہے۔اس دوران کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے سات سوپچاسی نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 16 اموات بھی رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 89 ہے، اس کے بعد سندھ میں 75 اموات، پنجاب میں 73 اموات، بلوچستان میں 10 اور گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین اموات واقع ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 780 کرونا ٹیسٹ بھی کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 38 ہزار 147 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔