قومی کرکٹ سکواڈ دورہ نیدرلینڈز پر روانہ

قومی کرکٹ سکواڈ دورہ نیدرلینڈز پر روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نیڈرز لینڈ روانہ ہو گئی۔پاکستان ون ڈے سکواڈ بابر اعظم کی قیادت میں براستہ دبئی ایمسٹرڈیم پہنچے گا، تین ون ڈے میچز کی سیریز روٹر ڈیم میں کھیلی جائے گی، ون ڈے میچز سولہ، اٹھارہ اور اکیس اگست کو کھیلے جائیں گے۔تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، حریف ٹیم کو آسان نہیں سمجھیں گے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ