پاکستان اور نیدرلینڈز سیریز

پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین پہلی دوطرفہ ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا

پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین پہلی دوطرفہ ون ڈے کرکٹ سیریز کل بروز منگل سے روٹرڈیم میں شروع ہوگی۔ آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ بابراعظم کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم اگر اس سیریز میں شامل تینوں میچز جیت جاتی ہے تو وہ ورلڈ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بیٹر بابراعظم اس سیریز میں ایک بھی سنچری اسکور کردیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔ اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 18 رنز درکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

گوکہ اس سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی کی خدمات دستیاب نہیں ہوگی تاہم آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں دوسرے بہترین بیٹر امام الحق میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان کی جانب سے اوپننگ کریں گے۔

روٹرڈیم میں موجود قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز شیڈیم کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیا، پیر کو بارش کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل صرف بیٹرز نے انڈور پریکٹس کی۔