عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے

عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ خود کو سب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

عمران خان کی تقریر کے بعد رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ اپنے آپ کو مقدس اور سب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ حقائق کو توڑ مروڑ کر لوگوں کو الجھا رہے ہیں، آپ لوگوں کے ذہنوں کیساتھ کھیلتے ہیں اور دھوکے بازی سے ان کو نیچا دکھاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ عمران خان کی تقریر جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسے کیلئَےتیاریاں مکمل، ضروری مشینری ساتھ لےجانے کافیصلہ

قبل ازیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کررہا ہے، اُن کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق لگتی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے اپنے 4 برس میں صحافیوں پر تشدد کیا اور ان کے پروگرام بند کئے۔ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہا ہے اور عمران خان اگر معاشی حالات کو بہتر کرنے میں توانائیاں صرف کرتے تو عوام کی حالت آج بہتر ہوتی۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع : پشاور میں عسکری آلات و ہتھیاروں کی نمائش اور ایئر شو کا انعقاد

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جتنی محنت جھوٹ بولنے اور قوم کو گمراہ کرنے میں کرتے ہیں اگر تھوڑی سی حکومتی کارکردگی کے لیے کرلیتے تو آج صورت حال مختلف ہوتی۔