یو ایس اوپن

یو ایس اوپن، یوکرائن کی کھلاڑی مارٹا کا میچ کے بعد بیلوروس کی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار

نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران یوکرائن کی کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک نے دوسرے رائونڈ میچ کے اختتام پر اپنی حریف کھلاڑی بیلوروس کی وکٹوریہ آزرینکا کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کردیا، یاد رہے کہ روس یوکرائن جنگ کے دوران بیلوروس روس کا سب سے بڑا اتحاد مانا جاتا ہے، دوسرے رائونڈ میچ میں مارٹا جنہیں وکٹوریہ کے ہاتھوں چھ دو اور چھ تین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا نے ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے وکٹوریہ کو آگاہ کردیا تھا کہ میچ کے اختتام پر وہ ان کے ساتھ مصافحہ نہیں کرینگی، مارٹا کا کہنا ہے کہ روس روزانہ کی بنیاد پر ہمارے لوگوں پر بمباری کرکے انہیں مار رہا ہے ایسے میں میں کیسے وکٹوریہ سے ہاتھ ملا سکتی ہوں دوسری جانب وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ انہیں مارٹا کی جانب سے ہاتھ نہ ملانے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے تاہم میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی حریف کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کے اختتام پر ہاتھ ضرور ملائوں۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا