برطانوی رکن پارلیمنٹ

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھتے ہوئے نہ صرف پاکستان کے بیرونی قرضے معاف کیے جائیں بلکہ سیلاب کی وجہ بننے والے موسمیاتی تغیرات پر معاوضہ بھی دیا جائے۔

ویب ڈیسک: کلاڈیا ویب نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، دنیا پاکستان کے قرضے معاف کرے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔
اس سے پہلے بھی کلاڈیا ویب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا کہ پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصد حصے کا ذمہ دار ہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری