عمران خان کی سابق امریکی سفارتکار رابن رافیل سے ملاقات

عمران خان کی سابق امریکی سفارتکار رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف )پی ٹی آَی( کے چیئرمین عمران خان نے امریکی کی سابق سفارت کار رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ رابن رافیل کو پرانا جانتا ہوں، وہ امریکی حکومت کے ساتھ نہیں تھنک ٹینک کے ساتھ ہیں۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارے ٹھیک تعلقات ہونے چاہئیں، مگر ہمیں استعمال نہ کیا جائے، میری امریکا سے کوئی ٹینشن نہیں تھی، باہمی تعلقات میں مسائل آتے ہیں، حل ہو جاتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کُٹی ہو جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز یہ خبر مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی کہ بنی گالہ میں عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارت کار رابن رافیل نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔
رابن رافیل ایک سابق امریکی سفارت کار، سی آئی اے کے تجزیہ کار اور لابیسٹ ہیں جو 1993 میں جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیر خارجہ تھے۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا