بڈھ بیر میں مدرسے کی معلمہ کا قاتل گرفتار

ویب ڈیسک: بڈھ بیر میں مدرسے کی معلمہ کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، 23 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم (بہنوئی) کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو اس کا اپنا بہنوئی ہے، ملزم کی خواہش تھی کہ متوفیہ اس کے بھائی کے ساتھ شادی کرے تاہم وہ انکاری تھی جس پر مبینہ طور پر ملزم نے اس کی جان لے لی۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے جس نے رشتہ کے تنازع پر لڑکی کو قتل کیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کا آج جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش کی جائے گی۔
واضح رہے بڈھ بیر میں معلمہ مدرسے جانے کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی اورتین روز بعد جمعے کی صبح اس کی مسخ شدہ نعش برساتی نالے سے برآمد کی گئی تھی۔ واقعہ کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد نے کوہاٹ روڈ پر احتجاج بھی کیا تھا اورملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان