خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور مریض جاں بحق، تعداد 6 ہوگئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے بعد ڈینگی وائرس نے پنجے گاڑھ لیے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی، محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک ڈینگی سے چھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے مزید 276 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 980 ہو گئی۔ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 128 مریض زیر علاج ہیں۔ ڈینگی کے اب تک سب سے زیادہ کیسز ضلع مردان سے 1658 رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی