ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس

ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں عدالت کا احسن اقبال کو بری کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
ویب ڈیسک: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس خارج کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی انجینئرنگ پر فیصلہ جاری کیا تھا، کیا یہ سیاسی انجینئرنگ کا بہترین کیس نہیں؟
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں کیا آپ کے پاس ایسا کرنے کا اختیارہے؟ کون ذمہ دارہے؟ احد چیمہ بری ہو گئے ہیں ناں؟
3 سال آپ نے انہیں گرفتار رکھا، احد چیمہ بہترین افسر تھے،کون ذمہ دار ہے اس سب کا؟
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ شہریوں کی بھلائی کے لیے پراجیکٹ کو روک دیا، آپ نے نقصان پہنچایا یا مارشل لاء والوں نے، آپ نے احسن اقبال کو پکڑ لیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا