پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ

خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا۔
ویب ڈیسک: پولیس کے مطابق واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دستی بم گیٹ کے باہرپھٹا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دستی بم حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔
شہریار آفریدی نے واقعے کے فوری بعد پولیس کو آگاہ کیا جس پر متعلقہ تھانے کی بھاری نفری اُن کی رہائش گاہ پہنچی اور کرائم سین کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے، ڈی آئی جی کوہاٹ نے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم حملے کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ اللہ اُن کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پولیس اہلکار کی خودکشی کا ڈراپ سین، بیوی قاتل نکلی