این آر او 2 پر عمل درآمد،

این آر او 2 پر عمل درآمد، عدالتیں خاموش تماشہ دیکھ رہی ہیں، فوادچودھری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف )پی ٹی آئی( کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد ہو رہا ہے حیران ہوں عدالتیں خاموش تماشہ دیکھ رہی ہیں، معاملے پر سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔

فواد چودھری نے سوشل پلیٹ فارم ٹویٹر پر کہا ہے کہ اب اسحق ڈار کو بری کیے جانے کی تیاری ہو رہی ہےاور میں حیران ہوں کہ عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح ملزم اور نیب مل کر پاکستان کا پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ یہ تماشہ حکومت کی تبدیلی کا سب سے بڑا مقصد تھا، بدقسمتی ہے این آر او ٹو پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع پاکستان پر انوکھے طریقے سے سیڈ بالز شجر کاری کا اہتمام
مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، تفتیش شروع

واضح رہے اسلام آباد کے احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل کر دیئے اور پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔