ریکوڈک کیس

ریکوڈک کیس، وفاقی کابینہ کی ریفرنس بھیجنے کی منظور

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دے دی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو وزارت توانائی کی جانب سے توانائی کی بچت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دیے جانے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے توانائی کی بچت کے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے اور اس پر موثر عمل درآمد کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت قانون کی سمری پر ریکوڈک کیس پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل