جمیکا تلاواز نے تیسری مرتبہ کیریبین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

کیریبین پریمیئر لیگ کے فائنل میں جمیکا تلاواز نے بارباڈوس رائلز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق بارباڈوس نے فائنل میچ کا ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے، بارباڈوس کی جانب سے اعظم خان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کی اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

جمیکا تلاواز کی جانب سے فبین ایلن اور نیکولسن گارڈن نے تین تین جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں جمیکا تلاواز نے برنڈن کنگ کے 83 رنز ناٹ آئوٹ کی دھواں دھار اننگز کی بدولت ہدف 16.1 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا، کنگ کی اننگز میں تیرہ چوکے اور دو چھکے شامل تھے شمارا بروکس 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بارباڈوس رائلز کی جانب سے کائل میئرز اور جیسن ہولڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، برنڈن کنگ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا